پاک آسٹریلیا 4روزہ میچ:پاکستان کے6وکٹوں پر247رنز
دبئی:آسٹریلیا کے خلاف 4روزہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان اے ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں6وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنائے اور اس کے6کھلاڑی آوٹ ہوئے ، پہلے دن کی خاص بات پاکستانی بیٹسمین عابد علی کی عمدہ بیٹنگ تھی جو 83رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ان کے ساتھ محمد رضوان بھی 13رنز پر ناٹ آوٹ ہیں جبکہ آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5وکٹیں لے لی ہیں۔پاکستانی کپتان اسد شفیق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپنرز 24رنز کا آغاز فراہم کرسکے ۔ شان مسعود14رنز بنا کر آوٹ ہوئے ان کے ساتھی اوپنر سمیع اسلم نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ۔کپتان اسد شفیق14، عثمان صلاح الدین نے ایک جبکہ سعد علی نے4رنز بنائے۔ عابد علی نے 254گیندوں پر83رنز بنائے اور ناٹ آوٹ ہیں جبکہ رضوان بھی ان کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون 87رنز دیکر5اور جان ہالینڈ 56رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس "گروپ جوائن کریں