Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی جمیلہ اونٹوں کی دوڑ میں شرکت کرینگی

ریاض ۔۔۔۔ کیمل کلب کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین شیخ فہد بن فلاح بن حثلین نے بتایا ہے کہ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں اونٹوں کی دوڑ کے آخری راﺅنڈ میں پہلی بار ایک شہزادی شریک ہوگی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اختتامی دوڑ کی سرپرستی کرینگے۔ شہزادی جمیلہ بنت عبدالمجید بن سعود بن عبدالعزیز شریک ہونگی۔ شیخ فہد بن حثلین نے شہزادی جمیلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اونٹوں کی دوڑ کی دنیا میں پہلی سعودی خاتون کی شرکت کا اعزاز آپ کے نام ہوگا۔ اونٹوں کی دوڑ عوامی ورثہ ہے۔ یہ سعودی عرب کی تاریخ و تمدن کی نمائندہ روایت ہے۔ شیخ فہد نے آرزو ظاہر کی کہ شہزادی جمیلہ کو اونٹو ں کی دوڑ کے مقابلے میں کامیابی نصیب ہو۔
 

شیئر: