45منٹ تک دکانیں بند کرانا درست نہیں،الکلبانی
ریاض ۔۔۔ مشرقی ریجن کی المحیسنی جامع مسجد کے امام و خطیب شیخ عادل الکلبانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اذان اور تکبیر کے درمیان انتظار کا وقفہ مقرر کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مغرب کی اذان کے بعد 7منٹ انتظار کرکے جماعت کا اہتمام کرتے ہیں۔ وقفہ طویل نہ کیا جائے کہ آدھے گھنٹے تک پہنچ جائے ۔ سبق کے مطابق انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نمازکے وقت 45منٹ تک دکانیں بند کرنے پر مجبور کرنا د رست نہیں۔ اس کا دورانیہ کم کیا جائے۔