الخبر: پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کی طرف سے یوم پاکستان
ثناء بشير۔ الخبر
الخبر میں پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کی طرف سے یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ انتظامی ٹیم میں ڈاکٹر بھٹی،انجینئر طارق مشتاق،ڈاکٹرزاہد،ڈاکٹر آصف خان،ڈاکٹر تاجی،ڈاکٹر آصف واکانی،ڈاکٹر انصار اور ڈاکٹر پیرزادہ شامل تھے۔تقریب کی میزبانی ڈاکٹر حفیظ بھٹی نےخوش اسلوبی سے نبھائی۔
مقررین نے وطن عزیز سے محبت اور اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے پر زور دیا ۔تقریب کا آغاز حافظ حمزہ کی تلاوت سے ہوا جس کامفہوم سعدیہ حسن نے حاضرین کے سامنے پیش کیا۔بچوں نے اس موقع پر تقاریر بھی کیں۔ایمان آفتاب ،شاہزیب،ابراہیم اختر، اور فاطمہ کی تقاریر کو سراہا گیا۔فاطمہ آصف واکانی نے تاریخ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈاکو منٹری تیار کی جو حاضرین کو پروجیکٹر پر دکھائی گئی ۔
الجبیل رائز کلب کی جانب سے ندا آصف اور لینا خان کی تیار کردہ ثقافتی پیشکش نے حاضرین سے خوب پزیرائی حاصل کی جس میں بچوں نے شاعرمشرق اور قائد اعظم کی طرز کے ملبوسات زیب تن کئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کے صوبوں کے رنگارنگ ملبوسات بھی زیب تن کئے گئے ۔ قومی ترانے کے ساتھ اس خوبصورت تقریب کا اختتام ہوا۔پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔