رائز کلب کے زیر اہتمام یوم پاکستان تقریب
الجبیل میں رائز کلب کے زیرِاہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے بچوں میں وطن سے محبت اور ایثار و قربانی کے جزبے کو اجاگر کرنے کیلئے حب الوطنی کے رنگ بکھیرتی ہوئی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شریک تمام بچوں نے بھرپور حصہ لیا ۔وطنِ عزیز کے جھنڈے ہاتھوں میں تھامے اور پاکستان کے قومی لباس ملبوس ننھے مجا ہد سب کا دل لبھاتے رہے ۔تقریب کی میزبانی لینا خان نے خوبصورتی سے انجام دی۔اُن کا کہنا تھا کہ پردیس میں رہنے والے بچوں میں وطنِ عزیز کی محبت پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اس طرح کے تاریخی دنوں کو ضرور منائیں تاکہ ہمارے نونہال اپنے ملک کے حصول کیلے کی گئی جدوجہد سے آشنا ہو۔رابعہ میر نے تصویر کشی کے فرائض ادا کئے اور ان کا کہنا تھا پاکستان سے عقیدت و محبت ہمارے خون میں شامل ہے اور ہم اپنی نسل میں بھی اسی محبت کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔
رائز کلب کی صدر مد یحہ کاشف نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ بچوں نے یوم پاکستان کے دن کی اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انہوں نے بچوں میں اسناد اور تحائف تقسیم کئےتقریب کا آغاز پانچ سالہ خدیجہ طاہر کی تلاوت سے ہوا ۔منیب کاشف اور ایشال ارسلان نے یوم پاکستان کے حوالے سے پر اثر تقریر کی۔آیان بیگ،راحم علی ،رائد علی اور عایشہ اسد نے ملی نغموں سے محفل کو چار چاند لگائے ۔بچوں نے فینسی ڈریس میں بھی حصہ لیا اور پاکستانی ملبوسات میں شرکت کی۔ مختلف نوعیت کے کھیل اور فیس پینٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ سب نے پڑھا ۔بچوں اور بڑوں نے مکمل احترام کے ساتھ پڑھا۔عشائیے کا اہتمام بھی تھا۔حاضرین نے رائز کلب کی اس کاوش کو خوب سراہا اور وطن کے لئے اس کو تقریب کو خدمت گردانا ۔ساتھ ساتھ دوبارہ بھی اس طرح کے پروگرام کرانے پر اسرار کیا گیا ۔