ریاض ۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اونٹوں کی تیسری سالانہ ریس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور مقابلہ جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا۔اونٹ میلے کا انعقاد ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں کیا گیا ہے ۔تقریب میں پہنچنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان ، وزیر داخلہ شہزادہ سعود بن نایف اور شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز ڈپٹی گورنر ریاض ریجن کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداربھی موجود تھے ۔سالانہ اونٹ میلے میں کویت کے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر ، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم ، شاہ بحرین کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ ناصر آل خلیفہ کے علاوہ عمان اور جمہوریہ کرغیزستان کے وزیر اعظم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔
واضح رہے کہ اونٹ میلے کی اختتامی تقریب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کا روایتی رقص کرتے ہوئے سعودی پرچم کو بوسہ دیا۔ انکی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں وہ سعودی پرچم کو چوم رہے ہیں۔