Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاستا وِد وائٹ ساس بنانے کی ترکیب ‎

اجزاء:
چکن بون لیس1/2کلو
اُبلی میکرونی 1/2پیکٹ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
چلی ساس دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت 
وائٹ ساس کے اجزاء:
 مکھن پچاس گرام
 دودھ 1/2 لیٹر
 میدہ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ
نمک1/2چائے کا چمچ
چیڈز چیز ایک کپ
 مٹر ایک کپ
بھٹے کے دانے ایک کپ
 ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے ادرک لہسن فرائی کر لیں،پھر اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔اب کالی مرچ،نمک،سویا ساس،چلی ساس اور اُبلی میکرونی ڈال کر چولہا بند کر دیں۔وائٹ ساس کے لیے ایک پین میں مکھن گرم کر کے میدہ بھون لیں۔خوشبو آ ئے تو دودھ،کالی مرچ، نمک، مٹر،بھٹے کے دانے اور چیڈر چیز ڈالیں۔اب اسے ڈش میں نکالیں اور وائٹ ساس ڈال کر سرو کریں۔چکن پاستا وِد وائٹ ساس تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وہ سپر فوڈز جو جلد پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہیں
 

شیئر: