Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن چٹنی کڑاہی کا بھرپور لطف اٹھائیں ‎

اجزاء:
 چکن ایک کلو
ٹماٹر(سلائس) چار عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
بھنا،کُٹا زیرہ1-1/2چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
تیل1/2کپ 
چٹنی کے لیے اجزاء: 
ہرا دھنیا ایک کپ
پودینے کے پتے1/2کپ
ہری مرچیں چھ عدد
نمک1/2چائے کا چمچ
ترکیب:تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر دس منٹ اتنا فرائی کریں کہ چکن براؤن ہو جائے۔اب اس میں ٹماٹر ڈال کر ڈھکیں اور د س منٹ پکا لیں،پھر اس میں نمک،پسی لال مرچ،بھُنا کُٹا زیرہ اور تیار چٹنی ڈال کر ڈھکیں ا ور دس منٹ پکائیں۔جب تیل اوپر آ جائے تو چولہا بند کر دیں۔
 

شیئر: