ساگودانہ ڈیزرٹ بنانے کی ترکیب
اجزاء:
فریش کریم ایک پیکٹ
ہری جیلی ایک پیکٹ
کنڈینسڈ مِلک ایک ٹِن
اُبلا ساگودانہ سو گرام
ونیلا ایسنس1/2چائے کا چمچ
دودھ1/2لیٹر
برائون شوگر دو کھانے کے چمچ
برف حسبِ ضرورت
کارن فلور چار کھانے کے چمچ
ترکیب:پہلے دودھ پکا لیں۔اُبال آنے پر اس میں کارن فلور پانی میں گھول کر ڈالیں ا ور چمچ چلائیں۔گاڑھا ہونے پر چولہا بند کر دیں،پھر اسے ٹھنڈا کر کے ساگودانہ،کنڈینسڈ مِلک،برائون شوگر اور جیلی کے ٹکڑے جما کر شامل کر لیں۔آخر میں اس میں ونیلا ایسنس مکس کر لیں اور برف ڈال کر سرو کریں۔