Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کااعلان

کوئٹہ :پاکستان سپر لیگ سیزن 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مالک ندیم عمر نے کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مقامی کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔ وہ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ٹیم کے شاندار استقبال پر کوئٹہ کے شہریوںکاشکریہ ادا کیا اور کہ کہ میں اس پذیرائی پر آپ سب کابے حد مشکور ہوں۔ کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائےگی اور مقامی کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: