میسی کی واپسی ارجنٹائن کو شکست سے نہ بچا سکی
بیونس آئرس:انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچز میں لیونل میسی بھی ارجنٹائن کو وینزویلا کے مقابلے میں شکست سے نہ بچا سکے۔ انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں وینزویلا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے رونڈن، موریلو اور مارٹنز نے ایک، ایک گول کیا۔ارجنٹائن کی طرف سے واحد گول لاتارو مارٹنز نے کیا۔خیال رہے کہ لیونل میسی نے 2018ء میں روس میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے لیکن ان کی واپسی مایوس کن رہی۔ دوران میچ وہ انجری کا بھی شکار ہوئے جس کے باعث اب وہ مراکش کے خلاف میچ میں ملک کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں