Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی سے لکھنؤجانیوالی بس آگرہ ایکسپریس وے پرجل کر راکھ،4مسافر ہلاک

نئی دہلی۔۔۔  دہلی کے آنند وہار بس اسٹیشن سے لکھنؤ کے عالم باغ جانیوالی روڈویز بس میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر مائیل اسٹون 77کے نزدیک اچانک آگ لگ گئی ۔دیکھتے ہی دیکھتے بس آگ کے گولے میں تبدیل ہوگئی۔آگ اتنی شدید تھی کہ مسافروں کوبس سے نیچے اترنے کا موقع نہیں مل سکا اور ایک خاتون سمیت 4افرادزندہ جل گئے۔ ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی ایم پی کے اپادھیائے ،ایس پی اجے شنکر رائے، اے ایس پی اوم پرکاش سنگھ اورسی او کرہل راکیش پانڈے پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔فائر بریگیڈکی ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی انجام دی۔بس میں سوار مسافروں کی صحیح تعداد اور آتشزدگی کے اسباب کا علم نہ ہوسکا۔ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ سی او سٹی کا کہنا ہے کہ بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔بس کاٹ کر لاشیں باہر نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔ ابھی تک ہلاک شدگان کی تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔
مزید پڑھیں:- - - -انوکھا احتجاج: ’’تم مجھے ووٹ دو، میں تمہیں ڈینگو، ملیریا اور کیچڑ دونگا‘‘

شیئر: