Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور یورپی ممالک سے 730ہزار ٹن جو کا ٹھیکہ

ریاض ۔۔۔ سعودی عرب نے یورپی ممالک اور امریکہ سے 730ہزار ٹن جو درآمد کرنے کی کارروائی مکمل کرلی۔ غلہ جات کے سعودی ادارے کے گورنر احمد الفارس نے سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا اس سودے سے مستثنیٰ ہوگا۔ مملکت نے غلہ جات کے کاروبار کی ماہر 21عالمی کمپنیوں کو مطلوبہ مقدار میں جو فراہم کرنے کےلئے ٹینڈر پیش کرنے کی دعوت دی تھی۔ ان میں سے 15کمپنیوں نے ٹینڈر جمع کرائے۔ 10کو ٹینڈر دیدیئے گئے۔
 

شیئر: