لالی وڈ اداکارہ نو ر نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں جو تجربات ہوئے ، میں کسی دشمن کو بھی اس شعبے میں آنے کا مشورہ نہیں دوں گی ، اس وقت میری ساری توجہ اپنی بیٹی کی تعلیم و تربیت پر مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹی کو اسکول میں داخل کرا دیا ہے اور اس نے امتحانات میں میری توقعات کے برعکس انتہائی شاندار نمبر حاصل کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے کی تربیت میں ماں کا بنیادی کردار ہوتا ہے اس لئے میں اس میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتی ۔ میں اپنی تمام مصروفیات کو ایک طرف رکھ کر اپنی بچی کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہی ہوں ۔ نور نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بیٹی ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرے لیکن میں اس پر اپنی مرضی مسلط نہیں کروں گی لیکن اسے شوبز میں جانے کی اجازت نہیں دوں گی ۔ میں نے شوبز میں تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ شوبز میں مخلص لوگ بہت کم ہیں اور زیادہ تر منافق اور جھوٹے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔