Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین فاسٹ بولر رچرڈسن ون ڈے سیریز سے باہر

  ابوظبی :آسٹریلین فاسٹ بولر جھائے رچرڈسن پاکستان کے خلاف 5ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔ ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں رچرڈسن نے5 اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں تاہم میچ کے 11ویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بری طرح گر گئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رچرڈسن کا کندھا اتر گیا ہے اور وہ وطن واپس جا رہے ہیں۔بورڈ نے بتایا کہ 22سالہ فاسٹ بولر کے آسٹریلیا میں طبی معائنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہو گا کہ ان کی انجری کس حد تک سنگین نوعیت کی ہے۔آسٹریلین اسپنر نیتھن لایون نے رچرڈسن کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر اچھی فارم میں تھے اور اور انجری کی وجہ سے وہ بہت زیادہ مایوس ہیں۔اس انجری کے باعث رچرڈسن کی رواں سال انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ تجربہ کار آسٹریلین فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ بھی انجری کا شکار ہیں اور ان کی بھی ورلڈ کپ میں شرکت تاحال مشکوک ہے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: