Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب گیمز میں مقابلوں کیلئے تیاریاں مکمل

لاہو: پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ندیم سرور نے کہا ہے کہ 72 ویں پنجاب گیمز 2019ءکیلئے کھیلوں کے مقامات (ویونیوز) کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔پنجاب گیمز 3تا 6اپریل لاہور میں ہو رہے ہیں۔ کھیلوں کے ویونیوزپرمقابلوں کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مقابلوں کیلئے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔72 ویں پنجاب گیمز 2019ء میں نوجوان جوش و جذبہ سے حصہ لے رہے ہیں۔اسپورٹس شائقین مقابلوں سے لطف اندوز ہوںگے۔ایتھلیٹکس (بوائز،گرلز)، ایتھلیٹکس(اسپیشل چلڈرن)، سائیکلنگ ( اسپیشل چلڈرن)، پینٹاتھلون(بوائز)، باڈی بلڈنگ(بوائز)، کبڈی(بوائز)کے مقابلے پنجاب اسٹیڈیم، کک باکسنگ(بوائز)، باکسنگ(بوائز)، ویٹ لفٹنگ (بوائز) کے پنجاب اسٹیڈیم کے باہر رنگ میں، کراٹے (بوائز)، والی بال (بوائز)، ٹیبل ٹینس(گرلز)، بیڈ منٹن (گرلز)کے جمنیزیم ہال، ہاکی (بوائز) کے نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم اور منی ہاکی اسٹیڈیم، ٹینس (بوائز) کے پنجاب انٹرنیشنل ٹینس ا سٹیڈیم، آرچری(بوائز) کے پنجاب آرچری کلب، سائیکلنگ (بوائز) کے سائیکلنگ ویلوڈروم، سوئمنگ (بوائز) کے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس، بیس بال (بوائز)کے بیس بال اسٹیڈیم بحریہ ٹاون، فٹ بال (بوائز)کے ماڈل ٹاون فٹ بال گراونڈ، جمناسٹک (بوائز) کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز، رولر اسپورٹس (بوائز) پی ایچ اے ا سپورٹس کمپلیکس نیازی چوک، ا سکواش (بوائز) پنجاب اسکواش کمپلیکس ڈیوس روڈ، ریسلنگ (بوائز) پنجاب گروپ آف کالجز مسلم ٹاون جبکہ باسکٹ بال(گرلز) ، والی بال(گرلز) اورہینڈ بال(گرلز) کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن ٹاون شپ ، تائی کوانڈو(گرلز)اور ووشو (گرلز) کے مقابلے پی ایس بی کوچنگ سنٹر میں ہوں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: