Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹراکوویٹوا کو زخمی کرنیوالے کو 8سال قید کی سزا

لندن: عالمی نمبر 2 جمہوریہ چیک کی ٹینس اسٹار اور دو مرتبہ کی ومبلڈن چیمپیئن پیٹرا کوویٹوا پر چھری کے وار کرنے والے حملہ آور کو 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ جمہوریہ چیک کی علاقائی عدالت کے ترجمان ایوا اینگیالوسی کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پیٹرا کوویٹوا پرچھری کے 2 وار کئے تھے۔20دسمبر 2016 میںپیٹراکوویٹوا کے بائیں بازو پر اس وقت شدید زخم آئے تھے جب ان کے فلیٹ پر ایک حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا تھا حالانکہ وہ بائیں بازو سے کھیلتی ہیں، عدالت نے ان کے حملہ آور کی شناخت ریڈم زونڈرا کے نام سے کی۔ٹینس اسٹار نے اسے فوری شناخت کرلیا تھا۔پیٹرا کوویٹوا اس حملے کے بعد کئی ماہ تک ٹینس کی دنیا سے باہر ہوگئی تھیں اور ان کی واپسی مئی 2017 میں ہوئی تھی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: