Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول اسٹیشنوں پرشاپنگ سے متعلق نئی پابندی

ریاض ۔۔۔ وزارت بلدیات و دیہی امور ، وزارت تجارت و سرمایہ کاری اور سعودی عریبین مانیٹری ایجنسی (ساما ) نے طے کیا ہے کہ آئندہ پیٹرول اسٹیشنوں اور انکے سائبان تلے قائم تجارتی مراکز سے خرید و فروخت ”مدی“ کے ذریعے کی جائے۔ اخبار 24کے مطابق اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے شاپنگ کے رواج کو فروغ دیا جائے۔ تینوں ادارو ںنے اس پر عمل درآمد کیلئے پیٹرول اسٹیشنوں کے مالکان پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ اپنے یہاں اے ٹی ایم کارڈ سے شاپنگ کو یقینی بنانے کیلئے ضروری انتظاما ت کریں۔ 11ذی قعدہ سے قبل اس کا نفاذ کردیا جائے۔ تینوں اداروں نے پیٹرول اسٹیشنوں کے مالکان کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے خرید و فروخت کے فوائد کی بابت آگہی مہم چلائیں۔ اس فیصلے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ سعودیو ں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا دائرہ تنگ سے تنگ کردیا جائے۔ اس پر عمل درآمد کیلئے پیٹرول اسٹیشنو ںاو رسروس مراکز کو اسمارٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگی نظام سے مربوط کردیا جائیگا۔
 

شیئر: