Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کی پیدائش کے26 دن بعد جڑواں بچیوں کا جنم

بنگلہ دیش کی بیس سالہ عارفہ سلطانہ اس وقت حیرت سے دنگ رہ گئیں جب ان کو معلوم ہواکہ ان کی غیر معمولی طور پر دو بچہ دانیاں ہیں۔
عارفہ سلطانہ کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جنہوں نے  25فروری کوکھلنا میڈیکل کالج ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا تھا۔ 
 بیٹے کی پیدائش کے چھبیس دن بعد عارفہ سلطانہ کو دوبارہ بچہ دانی میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر ان کوگذشتہ ہفتے ہسپتال جانا پڑا۔ ڈاکٹرز کے باقائدہ معائنے کے بعد عارفہ سلطانہ کو معلوم ہوا کہ ان کی دو بچہ دانیاں ہیں اور دوسری بچہ دانی میں جڑواں بچیاں موجود ہیں تاہم ڈاکٹرز کو دوسری بچہ دانی کا علم نہ ہوا۔
ہسپتال کی چیف گائیناکالوجسٹ شیلا پودر نے اے ایف پی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  عارفہ سلطانہکے پہلے بچے کی پیدائش کے دوران ان کوعارفہ کے دوسری بچہ دانیکی موجودگی کا احساس نہیں ہوا تھا اور نہ ہی ان کو یہ معلوم ہو سکا تھاکہ عارفہ بچے کی پیدائش کے بعد بھی حاملہ ہیں ۔ 
 شیلا پودر کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے جو اس سے پہلے کبھی بھی ان کی نظر سے نہیں گزرا۔
سرکاری چیف ڈاکٹر دیلیپ روئے نے حیرت کا اظہار کرتا ہوئے کہا کہ ان کے تیس سالہ میڈیکل کیرئیر کے دوران کبھی بھی اس نوعیت کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کھلنا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں پر بھی سوال اٹھایا کہ ان کودوسری بچہ دانی کی موجودگی کا علم پہلی دفعہ کیوں نہیں ہو سکا۔ 
عارفہ سلطانہ کے شوہر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تینوں بچوں کی صحت مند پیدائش اللہ کی طرف سے معجزہ ہے ۔
 

شیئر: