Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عازمین حج کیلئے ای ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

 پاکستانی وزارت برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ مکہ جانے والے حجاج کرام کواس سال سے ای- ویزاکی سہولت فراہم ہوگی۔ 
وزارت برائے مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سے حجاج مذہبی امور کی ویب سائٹ سے ویزاکی درخواست ڈاﺅ ن لوڈ کرسکیں گے اورضرورت پڑنے پر اپنے واٹس ایپ پر ویزا بھی موصول کر سکیں گے۔
ترجمان عمران صدیقی نے مزید کہاکہ سعودی ڈائریکٹر جنرل آف پاسپورٹس کے تحت 14 رکنی وفدکا دورہ پاکستان 31 مارچ کو متوقع ہے جوپاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں کا دورہ کر کے حجاج کےلئے امیگریشن کی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔سعودی وفد اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کے تمام ہوائی اڈوں کا دورہ کرے گا۔ 
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس سال فروری میں دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کو ”روڈ ٹو مکہ“ پراجیکٹ میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اس پراجیکٹ کا مقصد تمام مسلمان ممالک سے عازمین حج کو سہولیات مہیا کرنا ہیں۔
پراجیکٹ کے تحت پاکستان سے جانے والے حجاج تمام بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں سے امیگریشن کلیئرنس کرا سکیں گے۔ ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔ 
اس سال تقریباً 107,526 پاکستانی حکومتی کوٹہ پر حج ادا کریں گے جبکہ 76,000سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ ٹوورز اور حج آپریٹرز کے تحت حج کےلئے روانہ ہوں گے۔ 
پاکستان سے سعوی عرب جانے والی حج پروازیںجولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوںگی۔ 
 

شیئر: