Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج کے ترجمان اور لبنانی گلوکارہ کے درمیان تلخ کلامی

مشہور لبنانی گلوکارہ ایلیسا اوراسرائیلی دفاعی فوج کے ترجمان ا?ویچے آندرے کے مابین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشدید الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے۔
گلوکارہ ایلیسا نے ٹوئٹر پر فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے غم اورغصے کا اظہار کیا تھا جس پراسرائیلی فوج کے ترجمان نے ان کو سخت جواب دیتے ہوئے حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایلیسا نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’فلسطین کی زمین آ?ہستہ آ?ہستہ ہمارے ہاتھوں سے نکل رہی ہے اور ہم کھڑے دیکھ رہے ہیں۔‘ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’کس قانون اورکس حکم کے تحت اس امن کی زمین کو جنگ کی زمین میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔‘
ایلیسا کی ٹویٹ کے جواب میں اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے فلسطین میں دردناک صورتحال کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا۔ انہوں نے اسرائیل پر غزہ سے ہونے والے حالیہ راکٹ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں تباہ شدہ گھر کی تصاویر’حماس تحریک کے جارحانہ اور ہولناک ہونے کا ثبوت ہے جوغزہ کے لوگوں کو مزید تشدد کی طرف راغب کر رہے ہیں۔
اسرائیلی ترجمان کی اس ٹویٹ کے جواب میں ایلیسا نے ’گستاخ قابض‘ کا ہیش ٹاگ بناتے ہوئے ترجمان کو اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر بلاک کر دیا۔  
لبنانی گلوکارہ جن کے ٹویٹر پر ایک کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں کئی صارفین نے ایلیسا کے اسرائیلی ترجمان کو بلاک کرنے کیاقدام کوبے حد سراہا۔
ٹویٹرصارفین نے ’گستاخ قابض‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایلیسا کی حمایت کی اور اسرائیلی ترجمان کو مسلمان تحریکوں کے خلاف جھوٹ پھیلانے اورتنازعات کو بھڑکانے پرترجمان کوٹوئٹر پر فالو نہ کرنے کی مہم چلا دی۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے ترجمان اوفرجینڈلمن نے بھی فیس بک پر ایلیسا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو یاد کروایا کہ ’فلسطینی تنظیم(فتح) نے لبنان میں خانہ جنگی کو ہوا دے کر 1975میں تباہ کیا تھا اور  1982 میں جنوبی لبنان پرقبضہ کیا تھا۔‘
اسرائیل کو دشمن ملک سمجھتے ہوئے لبنانی قوانین شہریوں کو اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت سے منع کرتے ہیں لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر لوگوں کو روکنا مشکل ہے۔ 
مزید پڑهیں:اسرائیل میں” دنیا کا سب سے بڑا نمک کا غار دریافت

شیئر: