Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنزانیہ میں سنہرے بالوں والا زیبرا

تنزانیہ۔۔۔تنزانیہ کے قومی پارک سیرن گیتی میں پہلی مرتبہ  سنہرے بالوں والا زیبراموجود ہے۔یہ اپنی نوعیت کا منفرد زیبرا ہے ۔
برطانوی جریدے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فوٹو گرافرسرگئی پٹامٹز نے  اس نایاب زیبرے کی تصاویر جاری کی ہیں ۔ تصاویر لیکر میڈیا میں جاری کر دی ۔فوٹو گرافر  نقل مکانی کر کے یہاں آنیوالے منفرد زیبرے کی کوریج کیلئے تنزانیہ کے قومی پارک پہنچا تھا۔
فوٹو گرافر نے بتایا کہ شروع میں اسے یہ  ایک جنگلی خچر محسوس ہوا تھا ۔ میرا خیال تھا کہ گردوغبار سے اٹا ہوا ہے لیکن قریب سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ وہی اس کا حقیقی اور منفرد رنگ ہے ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے دریافت شدہ زیبرا کا رنگ بیماری کا نتیجہ کے باعث تبدیل ہوا۔
ڈیلی میل نے اسکالرز کے حوالے سے بتایاکہ منفرد رنگ کا زیبرا عام زیبراکے مقابلے میں زیادہ توجہ کا باعث بنے گا ۔ 
نایاب ہونے کے باوجود سنہرے رنگ کا زیبرا جانوروں کی دنیا میں نیلے رنگ کا واحد جانور نہیں ۔ اس رنگ کے چوہے اور دیگر جانور بھی ریکارڈ پر  موجودہیں ۔ 

شیئر: