Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمن میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا

چمن... بلوچستان کے علاقے چمن میں دہشت گردی کے ایک اور واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ جمعہ کی شام چمن میںمال روڈ کے مرکزی بازار میں دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے اس وقت دھماکا کیا گیا جب ایف سی کی گاڑی وہا ںسے گزر رہی تھی ۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی دکانوں اوروہاں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ایف سی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
تحریک طالبان پاکستان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چمن حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔ترجمان محمد خراسانی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ماسڑ مائنڈز نے موٹر سائیکل کے ذریعے ایف سی کی گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
  واضح رہے کہ ایک ہی دن میں بلوچستان میں ہونے والا دوسرا دھماکا ہے۔
 

شیئر: