Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموزین مالکان پر’’ورکنگ کارڈ‘‘کی خلاف ورزی پر جرمانے

ریاض۔۔۔۔۔ریاض میں لیموزین مالکان پر ’’ورکنگ کارڈ ‘‘کی خلاف ورزی پر 20دن میں 560کمپنیوں کے مالکان پر ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانے ہوگئے۔ متاثرین نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ کسی انتباہ کے بغیرجرمانے کے آگئے ’’کرت تشغیل‘‘ ایسا کارڈ ہے جس میں گاڑی کی نوعیت، ماڈل اور رنگ وغیرہ کے کوائف درج ہوتے ہیں۔ بنیادی طو ر پر یہ معلومات ’’استمارہ ‘‘میں درج ہوتی ہیں۔یہ وزارت نقل و حمل کی جانب سے جاری ہو یہ کارڈ پرنٹ ہی نہیں ہوااور نہ اسکے فوائد و نقصانات سے آگاہ ہی کیا گیا۔ اسی طرح ’’کرت سائق‘‘نہ رکھنے کا جرمانہ ایک لاکھ ریال ، انشورنس کی پابندی نہ کرنے کا جرمانہ 500ریال۔ گاڑی صاف نہ رکھنے پر 500ریال ہے۔ عہدیداروں سے شکوہ کیاکہ کچھ بتائے بغیر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ زبانی طور پر بتایا گیا کہ خلاف ورزیاں منسوخ ہوجائیں گی تاہم ابھی تک پابندی نہیں کی گئی۔

شیئر: