Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میں اپنے مہمان ناصر خان جان کا احترام نہیں کر سکا‘

***جاسرہ علی***
میں اپنےالفاظ اوراندازپر معذرت خواہ ہوں۔ میں نےسوشل میڈیا سٹارنا صرخان جان اوران کے مداحوں کا دل دکھا یا اس کے لیے میں معافی کا طلب گار ہوں۔
 سما نیوز کے ٹی وی اینکر محمد شعیب کاویڈیو بیان وائرل ہوتے ہی ایک با رپھرناصرخان کے مداحوں کا ردعمل قابل دید ہے۔
گذشتہ روز پاکستانی ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈز کی زینت بننے والے ناصرخان جان، جنھیں ایک  نجی ٹی وی چینل سما کے پروگرام میں بلا کراینکر کی جانب سے نہ صرف ان کی تذلیل کی گئی بلکہ ان کے خلاف ہتک آمیز جملوں کا استعمال بھی کیا جاتا رہا۔
پروگرام کے کلپ سما نیوز کی جانب سے ٹوئٹر پرشیئر کیے گئےتھے جنہیں دیکھتے ہی سوشل میڈیا سٹار کے مداحوں نے مرد اینکر کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
عائشہ خالد  نے گذشتہ روز ہونے والے اس واقعہ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اینکرصاحب کو موقع مل گیا ہے ریٹنگ حاصل کرنے کا اگر کوئی انسان اتنا برا ہے تو اسے بطور مہمان کیو ں بلایا ؟
مہوش اعجاز کا کہنا تھا کہ  ایسے مل کر ایک مہمان کی تذلیل کرنا ایک شرمنا ک حرکت ہے کبھی طاہر شاہ، قندیل بلوچ اوراب ناصر خان ہم بہ آسانی ایسے لوگوں کا مذاق ا ڑا سکتے ہیں۔
نعمت خان نے اس پروگرام سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے لکھا تھا کہ سما ٹی وہی چینل نے پہلے بھی اس پروگرام کے ذریعے بہت سے لوگوں کی تذلیل کی ہے۔
سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد سماٹی وی کے اینکر محمدشعیب نے ناصر خان جان سے معافی مانگ لی۔  سماٹی وی  کے ٹوئٹر پر شیئر ہونےوالی ویڈیومیں  پروگرام ’نیا دن‘ کے اینکرمحمد شعیب نے نے کہا کہ میں اپنے رویے پر شرمندہ ہوں۔ میں اپنے مہمان کا احترام نہ کرپایا میرے سوال اور ان کو پوچھنے کا طریقہ بھی غیراخلاقی تھا میں نے ناصرخان جان کے مداحوں کا دل دکھایا اس لیے معافی کا طلب گارہوں۔
 اس ویڈیو میں اینکر نے  ناصر خان جان سے  ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے بھی معافی مانگی  جس کے جواب میں مشہور سوشل میڈیا سٹار کا کہنا تھا کہ میں با ت دل میں نہیں رکھتا  کو ئی مسئلہ نہیں ہے ۔ 
مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ محمد  شعیب میرے بھائیوں جیسے ہیں میں تمام لوگوں سے بھی گزارش کرتا ہو ں کہ سوشل میڈیا پر اس معاملے کو مزیدنہ اچھا لا جائے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اس واقعہ سے متعلق اینکر کی طرف سےسامنے آنے والے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر ہونے والے ٹرولز کی پرواہ نہیں کرتا جو لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہین انہیں چاہیے کہ  پورا پروگرام دیکھ کر بات کریں۔
محمد شعیب کے معافی مانگنےاور اپنی غلطی تسلیم کرنے پر سوشل میڈیا  صارفین نے ان کے اس عمل کو سراہا ۔
نداکرمانی  نے انہیں کہا کہ  آپ نے معافی مانگ کر بڑے پن کا ثبوت دیا ہے، مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ پروگرامز کے فارمیٹ کی وجہ سے اینکرز پرریٹنگ کے لیے ضرورت سے زیادہ دباو ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سےوہ بلا وجہ جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔

شیئر: