بنگلہ دیش کا ریکارڈ،جنوبی افریقہ کو 21 رنز سے ہرا دیا
بنگلہ دیش نے اوول میں میدان مار لیا جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ دینا مہنگا پڑ گیا اوپنرز کے ساتھ مڈل آرڈرز نے بھی عمدہ پارٹنر شپس لگائیں۔
بنگلہ دیش نے بیٹنگ وکٹ کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے 331 رنز بنا دیے جو کہ ان کا ورلڈ کپ میں اب تک کا سب سے زیادہ سکور ہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی لمبی پارٹنر شپ جوڑنے میں ناکام رہا۔
سب سے پہلےڈی کاک 10ویں اوور میں 23 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔
فاف ڈوپلیسی 27 ویں اوور میں 62 رنز بنا کر مہیدی حسن کی بال پر بولڈ ہو گئے۔
ڈیوڈ ملر 38 رنز بنا کر 36 اوور میں مستفیزالرحمان کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے۔
ڈیر ڈسن 45 رنز بنا کر 40 ویں اوور میں محمد سیف الدین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
مورس 10رنز بنا کر46 ویں اوورمیں مستفیظ الرحمن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ڈومنی کو 45 رنز پر 48 ویں اوور میں مستفیظ الرحمن نے بولڈ کر دیا ۔
شکیب الحسن سب سے کم 199 میچز کھیل کر 250 وکٹیں اور 5000 سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔
اس ریکارڈ سے پہلےعبدالرزاق 234 ،جیک کیلس،296 ،شاہد آفریدی 273 ،اور سنتھ جے سوریا نے 304 میچز کھیل کر 250 وکٹیں اور5000 رنز بنا رکھے ہیں۔
بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروع سے ہی اوپنرز نے اچھی پارٹنر شپ لگائی ۔اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد بھی بیٹسمینوں نے پارٹنر شپ کی پالیسی کو اپنائے رکھا۔
سب سے پہلی وکٹ نویں اوور کی دوسری بال پر گری جب تمیم اقبال 16 رنز بنا کر فلیکوایو کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ 12ویں اوور میں گری جب سومیا سرکار 42 رنز بنا کر مورس کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
عمران طاہر نے 75 رنز پر شکیب الحسن کو بولڈ کر کے تیسری وکٹ حاصل کی متھن کو بھی عمران طاہر نے 21 رنزپربولڈ کر کے چوتھی وکٹ گرا دی۔
مشفیق الرحیم 78 رنز کی شاندار اننگ کھیلی فلیکوایو کی بال پر مشفیق کیچ آوٹ ہوئے اور بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ گر گئی۔
مصدق حسین 49ویں اوور میں 21 رنز بنا کر مورس کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
محمد اللہ نے 33 بالز پر 46 رنز بنا کر بنگلہ دیش کے سکور میں مزید اضافہ کیا اورناٹ آوٹ رہے۔
اب تک ورلڈ کپ میں کھیلے گئے ریکارڈ کے مطابق دونوں ٹیمیں3 میچوں میں ٹکرائیں جن میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 2 بار ہرایا جبکہ 1 بار بنگلہ دیش کو کامیابی ملی۔
2003 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز کا ہدف دیا تھا جسے جنوبی افریقہ نے 12 ویں اوور میں پورا کیا اس طرح جنوبی افریقہ نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
دوسری بار 2007 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ مدمقابل آئے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 251 رنز بنائے اس بار بھی بنگلہ دیش کی ٹیم کو آسان حریف تصور کیا جا رہا تھا مگر بنگہ دیش نے 67 رنز سے یہ میچ جیت کر سب کو حیران کیا۔
تیسری مرتبہ 2011 کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں مگر اس بار جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو کسی خاطر میں نہ لیا اور 248 کے تعاقب میں 78 پر بنگلہ دیش کی پوری ٹیم آوٹ کر دی۔ یہ میچ جنوبی افریقہ نے 206 رنز سے جیت لیا۔
آئی سی سی رینکنگ کے اعتبار سے اس وقت جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش ساتویں نمبر کی ٹیم ہے۔ اوول کے میدان میں بنگلہ دیش کے چانسز تو کم ہیں مگر کرکٹ ہے کچھ کہا بھی نہیں جا سکتا۔