ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
افغانستان کی پوری ٹیم 38.2اوورز میں 207رنز پر آئوٹ ہو گئی۔آسٹریلیا نے 34.5اوورز میں 3وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا ۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے66رنز بنائے جبکہ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 89رنز سے ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ ڈیوڈ وارنر کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
قبل ازیں یکے بعد دیگرے وکٹوں کے نقصان سے ایسا لگ رہا تھا جیسے افغانستان کی ٹیم 100 رنز بھی مشکل سے بنا پائے گی مگر بیٹمسمینوں نے دیکھنے والے اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کیا اور پاور ہٹنگ کرتے رہے۔
نجیب اللہ ذدران نے 51 رنز بنا کر ٹیم کے سکور کو بڑھایا اور رحمت اللہ نے بھی 43 رنز بنا کر گرتے ہوئے رن ریٹ کو اٹھا دیا۔
راشد خان نے لمبی باونڈریز تو ایسے لگائیں جیسے وہ بیٹ سے بال کی لڑائی کروا رہے ہیں 11 بالوں پر 245 کے سٹرائیک ریٹ سے 27 رنزکا بہترین طریقے سے اضافہ کیا۔
نتیجتآٓ 207 رنز کا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہو گئے۔
کمنز اور زیمپا کی عمدہ باولنگ ،دونوں کھلاڑیوں نے 3،3، وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈ کپ 2019 میں آج سنچر کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ نیوزی لینڈ کیلیے درست ثابت ہوا۔اپنی تباہ کن باولنگ کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے سری لنکن ٹائیگرز کی بیٹن لائن کو اکھاڑ پھینکا۔
137 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 17ویں اوور کی پہلی بال پرسکور پورا کر لیا۔
گپٹل اور منرو کی شاندار نصف سنچریاں،سری لنکن باولنگ بیٹنگ میں بھی بے بس نظر آئی۔
شروع کے دس اوورز میں 3 وکٹوں کا گر جانا سری لنکن بیٹسمینوں کو پریشر میں لے آیا اور فلیٹ وکٹوں پر صرف 136 بن سکے ۔
سری لنکن کپتان کرونارتنے نے ٹیم کو اوپنر آکر سہارا دیتے ہوئے 52 رنز کی اننگ تو کھیلی مگر کوئی بھی کھلاڑی انکے ساتھ پارٹنر شپ جوڑنے میں ناکام رہا۔
میٹ ہنری اور فرگیوسن کی عمدہ باولنگ نے وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سکور کو بھی بڑھنے نہ دیا دونوں باولرز نے 3،3 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
سری لنکن سکواڈ میں کپتان دمتھ کرونارتنے ، لاہیرو تھریمانے، کسال مینڈِس، کسال پریرا، اینجیلومیتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، تھسارا پریرا، جیون مینڈِس، اسورو اڈانا، لاستھ ملنگا اور سرنگا لکمل شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ مارٹن گپٹل، کالن منرو، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جیمز نیشم، کالن ڈی گرانڈہوم، مچل سینٹنر، لوکی فرگیوسن، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے آج میچ کھیلا۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ میچز کے دیکارڈ کو دیکھا جائے تو سری لنکا کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے جبکہ افغانستان اور آسٹریلیا صرف ایک ہی بار 2015 میں آمنے سامنے آئے تھے جس میں افغانستان کو شکست ہوئی تھی۔
اب تک کھیلے گئے 11ایڈیشنز میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا 10 بار آمنا سامنا ہوا جس میں سے سری لنکا کو چھ جبکہ نیوزی لینڈ کو چار بار کامیابی نصیب ہوئی۔
ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا پہلی بارمقابلہ 1979 کے ورلڈ کپ میں ہوا جس میں نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے میدان مار لیا۔
دوسری بار 1983 کے ورلڈ کپ میں پہلی بار جب آمنا سامنا ہوا تو نیوزی لینڈ نے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ اسی ورلڈ کپ کے دوران دوسرے میچ سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔
چوتھی بار 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا پانچویں بار 2003 کے ورلڈ کپ میں 47رنز سے جیت کا سہرا سری لنکا نے پہنا۔
چھٹی بار 6 وکٹوں سےاور ساتویں بار81 رنز سے 2003 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دی۔
آٹھویں بار 2011 کے ورلڈ کپ میں 112 رنز سے نیوزی لیند کو شکست کا سامنا ہوا اورنویں بار بھی2011 ہی کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست ہوئی ۔
دسویں بار 2015 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 81 رنز سے ہرا دیا ۔
ماضی کے میچ رزلٹس کو دیکھا جائے تو سری لنکا کو برتری حاصل ہے مگرآئی سی سی کی جاری کردہ موجودہ رینکنگ میں سری لنکا کا نواں جبکہ نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے لہذا اس بار نیوزی لینڈ کو ہرانا سری لنکا کیلئے کسی امتحان سے کم نہ ہو گا۔