Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم کا آئی سی سی رینکنگ میں تیسرا نمبر

بابر اعظم نے حالیہ ورلڈکپ میں ایک سینچری اور تین ففٹیز سکور کیں۔ فوٹو: اے ایف پی
ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے ریکارڈ رنز بنانے والے بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں 827 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
تقریبا ایک سال کے بعد کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔
بابر اعظم نے حالیہ ورلڈ کپ میں جاوید میانداد کا پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔ 1992 کے ورلڈ کپ میں جاوید میانداد نے 437 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے تین نصف سینچریوں اور ایک سینچری کی مدد سے 474 رنز بنا کر ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

امام الحق اپنی پہلی ورلڈ کپ کی سینچری بنانے کے بعد 11ویں نمبر کی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں وراٹ کوہلی 891 پوائنٹس کے ساتھ  پہلے، روہت شرما 885 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈ کیٹگری میں عماد وسیم نے بھی چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے ان کے پوائنٹس 299 ہیں جبکہ شکیب الحسن 406 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر کے آل راؤنڈر ہیں۔ بین سٹوکس 316 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی 310 پوئنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد حفیظ دسویں نمبر ہیں۔
بولنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔ محمد عامر پاکستان کی جانب سے سب سے اوپر 12ویں نمبر پر ہیں۔ انڈیا کے جسپریت بمرا 814 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

شیئر: