Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بیٹے کو ’ احمد المدینہ‘کہہ کر پکاروں گا 

مدینہ منورہ میں امسال حج سیزن کی پہلی ولادت انڈین عازم حج کے یہاں ہوئی ہے ۔ غازی آباد سے تعلق رکھنے والی عازم حج دلشاد کے یہاں پیدا ہونے والے نومولود کا نام احمد رکھا گیا ۔ مدینہ منورہ میں ولادت ہونے کی وجہ سے اسے مدنی کہہ کر پکار جارہا ہے ۔
 انڈین عازم حج کے یہاں امسال کی پہلی ولادت کے موقع پر محکمہ داخلہ کے سیکریٹری عبدالرحمان الجلعود کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اہلکاروں نے فوری طور پر نومولود کا برتھ سرٹیفیکٹ جاری کرکے ولدین کی رہائش پر پہنچا دیا ۔ 
نومولود کے والد دلشاد نے بتایا کہ اسے بے حد خوشی ہے کہ اسکا بیٹا شہر مدینہ منورہ میں پیدا ہوا جس پر اسے اور اسکے خاندان کو فخر ہے ۔ سرکاری اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے دلشاد کا کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ تمام معاملات انتہائی خوش اسلوبی سے نمٹا ئے گئے ۔ 
دلشاد کا مزید کہا کہ’ خواہش تھی کہ اسکے یہاں ولادت مدینہ منورہ کی پرنور فضاﺅں میں ہو جس پر رب کریم کا جتنا شکر اداکروں وہ کم ہے کہ اس نے میری آرزو پوری کی، ۔ اس کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے کو " احمد المدینہ " کہہ کر پکاروں گا ۔ 
واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے حج سیزن کے دوران جہاں عازمین حج کی صحت کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ہر برس حج سیزن کے دوران ولادت کے متعدد کیسز دیکھنے میں آتے ہیں ۔ اس حوالے سے بھی مکہ مکرمہ مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ ( حج مقامات ) پر خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں ۔ 
حج سیزن کے دوران ہر برس ولادت کے متعدد کیسز ہوتے ہیں۔ اس کےلئے حکام کی جانب سے جاری ہونے والے برتھ سرٹیفیکٹ کی بنیاد پر اس ملک کا سفارتخانہ یا قونصلیٹ نومولود کےلئے سفری دستاویز جاری کرتا ہے ۔

شیئر: