پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عمران خان نے محمد بن سلمان کو کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر خطے کی تازہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کیلئے کی جانیوالی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی میڈیا نے ولیعہد محمد بن سلمان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ٹیلیفونک رابطے کی خبر میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اسے نمایاں کوریج دی ہے ۔سعودی ریڈیو اورٹی وی کے خبر ناموں میں پہلی خبر یہی دی گئی ۔دونوں ملکوں کے قائدین تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل خصوصاً باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور باہمی مشاورت کا اہتمام بھی کرتے ہیں ۔یہ رابطہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔