پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہے اگر انڈین فوج نے کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان 27 فروری سے بڑھ کر جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورت حال اور کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
واضح رہے کہ فروری میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 14 فروری کو پلوامہ کے مقام پر انڈین سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر خود کش حملے کے نتیجے میں 40 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ انڈیا نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا اور اس کے بعد انڈین فضائیہ نے 26 فروری کو پاکستانی حدود میں آ کر بمباری کی تھی۔
پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 27 فروری کو فضائیہ کے دو جنگی جہازوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔
Should there be an attempt by Indian Army to undertake any misadventure, Pakistan’s response shall be even stronger than that of 27 Feb 2019.
Thousands of Indian troops have failed to suppress just struggle of brave Kashmiris for decades. Current surge won’t succeed either.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 8, 2019