Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

حج قوانین کی خلاف ورزی پر  7027 غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ دراندازی کی کوشش کرنے والے 40 ہزار352 افراد کو واپس کردیا گیا جبکہ 288 جعلی حج دفاتر کو سربمہر کردیا گیا۔ 
یہ اعداد وشمار سعودی محکمہ پاسپورٹ اور امن عامہ نے منی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتائے۔ محکمہ پاسپورٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے فنگر پرنٹ لئے گئے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی حج کے بعد کی جائے گی۔ 

منی میں حج سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ پریس کانفرنس 

سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ حج قوانین کی خلاف ورزی پر دو لاکھ 44 ہزار 845 گاڑیوں کو مکہ مکرمہ سے واپس کردیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں میں حاجیوں کو مکہ مکرمہ لے جایا جارہا تھا۔حجاج کو مشاعر مقدسہ لے جانے والی بسوں سے سر زد ہونے والی خلاف ورزیوں پر 130 اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ پہنچ جانے والے 5 لاکھ سے زائد افراد کو واپس کردیا گیا ہے جن کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا۔
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ مختلف خلاف ورزیوں پر کئے جانے والے جرمانوں کی مجموعی رقم 36 لاکھ 20 ہزار ریال تک پہنچ چکی ہے۔حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1005 افراد کو قید کردیا گیا ہے۔

شیئر: