کراچی کے ساحل سمندر پر ایک ایسا باصلاحیت فنکار موجود ہے جو اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ رحیم یار خان کا 28 سالہ عارف حسین ریت سے تاریخی مقامات کے نمونے بناتا ہے۔ مزار قائد ہو، مینار پاکستان یا باب خیبر، عارف حسین ہر تاریخی عمارت کو ریت سے بنانے کی مہارت رکھتا ہے۔ آپ بھی یہ شاہکار دیکھیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں