Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد

 روس کے علاقےچیچنیا میں حکام نے جمعہ کو یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں مقامی اور غیر ملکی حکام موجود تھے ۔ سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز کی سربراہی میں وفد نے بھی شرکت کی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق مسجد میں بیک وقت 30 ہزار افراد کے نماز ادا کر نے کی گنجائش ہے۔ چیچنیا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ یورپ کی سب سے خوبصورت اور بڑی مسجد ہے ۔اس کی تعمیر میں سنگ مرمر کا استعمال کیا گیا ہے۔یہ مسجد ’مسلمانوں کا فخر‘ کہلائے گی۔
چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف جو روسی صدر پوٹین کے اتحادی ہیں نے بتایا کہ مسجد علاقائی دارالحکومت گروزنی کے قریب واقع شہر سہالی میں تعمیر کی گئی ہے ۔ اس شہر کی آبادی54 لاکھ ہے۔ یہ مسجد اپنے ڈیزائن کے باعث منفرد اور اپنے سائز اور خوبصورتی کے باعث عظیم الشان ہے ۔
مقامی حکام کے مطابق مسجد کے صحنوں میں پھول اور فوارے لگائے گئے ہیں۔ یہاں مزید70ہزار افراد کے نماز ادا کرسکتے ہیں۔

مسجد میں بیک وقت 30 ہزار افراد کے نماز ادا کر نے کی گنجائش ہے۔

رمضان قادروف کو روسی صدر پوٹین نے2007 میں مسلم اکثریتی علاقے چیچنیا کا سربراہ مقررکیا تھا۔ انہو ںنے اسلام کی نشاة ثانیہ کے لئے پیش رفت کی ہے، جس میں خوبصورت مساجد کی تعمیر شامل ہے ۔ 
2008 میں چیچنیا کے قلب گروزنی میں ایک مسجد کا افتتاح کیا تھا جس میں دس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے ۔ واضح رہے کہ 1991 میں سابق سوویت یونین کے خاتمے کے بعد ماسکو اور علیحدگی پسندوں کے درمیان ہونے والی 2جنگو ں کے بعد گروزنی تقریبا تباہ ہو چکا تھا۔

شیئر: