Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز: آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست

ایشزسیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
ہیڈنگلے میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے ہیرو بین سٹوکس رہے جہنوں نے ناقابل شکست 135 رنز بنائے۔  ہیڈنگلے ٹیسٹ کے بعد جاری ایشز سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی جبکہ دو میچز ابھی باقی ہیں۔
انگلینڈ جو کہ پہلی اننگز میں صرف 67 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا، کو میچ جیتنے کے لیے آخری چوتھی میں 76 رنز کی ضرورت تھی جب آخری کھلاڑی جیک لیچ کریز پر آئے۔ اس وقت مرد بحران بین سٹوکس کریز پر موجود تھے جنہوں نے تن تنہا انگلینڈ کی نیا پار لگا کر سیریز برابر کر دی۔
انگلینڈ کی طرف سے جے ایل ڈینلی  50 اور جوئے روٹ نے 77 رنز بنائے۔
خیال رہے آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 246 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو 67 رنز پر ڈھیر کر کے اپنی پہلی اننگز میں 118رنز کی برتری حاصل کر لی۔
ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے دن جوفرا آرچر کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث انگلینڈ نے آسٹریلوی ٹیم کو 179رنز پر ٹھکانے لگا دیا تھا۔ آرچر نے اننگز میں چھ وکٹیں لی تھیں۔ تاہم جواب میں ہیزل وڈ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم صرف 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ ہیزل وڈ نے اننگز میں پانچ وکٹیں لیں تھی۔
ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈار ہو گیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں