برطانیہ سے انڈیا کے دورے پر آئے آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبائے نے اس وقت اپنی عاجزی و انکساری سے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے جب انہوں نے جلیانوالہ باغ کے سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی تعظیم میں نہ صرف امرتسر میں سانحے کے مقام پر تعظیمانہ سجدہ کیا بلکہ ذاتی حیثیت میں اس سانحے پر معافی بھی مانگی۔
انہوں نے کہا ’میرے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے کہ میں برطانیہ کی جانب سے معذرت کروں مگر میں اپنی ذاتی حیثیت میں اس بربریت پر معافی مانگنا چاہتا ہوں۔‘
جسٹن ویلبائے کا کہنا تھا کہ یہاں پر آمد نے ان کے اندر شرم کو بیدار کیا ہے کیونکہ یہ سانحہ برطانوی تاریخ پر بہت سے دھبوں میں سے ایک دھبہ ہے جب انگلستان کی افواج نے مسلمان، ہندوں اور سکھوں پر گولیاں برسائیں۔ ’اس غم و رنج جو اب تک نسلوں نے محسوس کیا ہے اس کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔‘
I feel a deep sense of grief, humility and profound shame having visited the site of the horrific #JallianwalaBagh massacre in Amritsar today.
Here, a great number of Sikhs – as well as Hindus, Muslims and Christians – were shot dead by British troops in 1919. pic.twitter.com/p5fDprIMbr
— Archbishop of Canterbury (@JustinWelby) September 10, 2019