بھاری وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ہندوستان میں صفائی کے حوالے سے اقدامات کرنے پر بل اور میلنڈا فاونڈیشن کی جانب سے ایوارڈ دیے جانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
البتہ، سوشل میڈیا پر اس کے خلاف شدید تنقید بھی ہورہی ہے اور لوگ بل گیٹس کے اس فیصلے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
The Gates Foundation committing a big mistake by giving an award to an autocrat like Modi. https://t.co/wW6tYyW5Pe
— Ashok Swain (@ashoswai) September 17, 2019
اپنے ایک بیان میں فاونڈیشن نے واضح کیا تھا کہ وہ یہ ایوارڈ مودی کو اپنے ملک میں صفائی کا نظام بہتر بنانے اور اقوام متحدہ کے اہداف حاصل کرنے کے اعزاز میں دے رہے ہیں۔
’صفائی کڑوروں لوگوں بشمال خواتیں اور بچوں کی صحت کے لیے ایک نہایت اہم عنصر ہے،‘ بیان میں کہا گیا۔
24 ستمبر کو مودی کو یہ ایوارڈ نیو یارک میں دیا جائے گا جو دراصل انکے پروگرام سوارچھ بھارت مشن کے اعزاز میں ہوگا جس کے تحت بھارت میں غسل خانے بنانے کو ترجیح دی گئی۔
اس فیصلے کے خلاف ارجن سیٹھی نامی ٹوئٹر صارف اور اننسانی حقوق کے سرگرم کارکن نے لکھا کہ اگر آپ ایک جگہ غسل خانے بنا رہے ہیں اور دوسری جانب لوگوں پر تشدد کروا رہے ہیں تو آپ ایسے اعزاز کے ہر گز حقدار نہیں ہیں۔
This isn’t complicated.
If you build a toilet in one room, and torture in another, you’re undeserving of recognition.
Do the right thing @gatesfoundation @BillGates @melindagates & rescind the award to Modi.
Reject fascism. Support human rights.https://t.co/m0dHdZTfCj
— Arjun Sethi (@arjunsethi81) September 10, 2019
قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 40 دن سے زیادہ گزر چکے ہیں مر کرفیو بدستور قائم ہے جبکہ وہاں رہنے والوں کے گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ مزید براں، مودی کے ہی دور اقتدار میں ہندوتوا تحریک نے بھارت میں زور پکڑ رکھا ہے جہاں اب ’ماب لنچنگ‘ یعنی ہجوم میں اکھٹا ہو کر کسی شخص پر کوئی الزام لگا کر اس پر حملہ کرنا کرنا روز کا معمول بنتا جا رہا ہے۔
Homepage of the Gates Foundation as they prepare to honor Narendra Modi, a man who openly advances an extreme, violent doctrine of Hindu supremacy.
Words matter, but actions matter more, @gatesfoundation. Your award to Modi screams: All Lives Do Not Have Equal Value. pic.twitter.com/X0YnP1ii8P
— Audrey Truschke (@AudreyTruschke) September 16, 2019
معروف محقیقن نے بھی گیٹس فاونڈیشن کے اس فیصلہ پر شدید احتجاج کیا ہے جب کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار جیسے کہ جمیلا جمیل اور رز احمد نے اس تقریب میں اب جانے سے انکار کردیا ہے کہ جس میں مودی کو ایوارڈ بخشا جائے گا۔
Jameela Jamil, Riz Ahmed Pull Out Of Gates Foundation Ceremony Where PM Modi Will Receive Award | HuffPost India https://t.co/64swwysEC6
— Jennifer Chowdhury (@Jenn_Chowdhury) September 16, 2019