قومی دن پر صارفین کو مفت انٹرنیٹ اور کالز کی سہولت دی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)
سعودی مواصلاتی کمپنی STCنے مملکت کے 89ویں قومی دن پر مفت انٹرنیٹ اور کالز کی سہولت کا اعلان کردیاہے۔پیر 23ستمبر کو 12بجے سے صارفین سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق STCنے قومی دن پر کئی سہولتوں کی خوشخبری سنائی ہے۔کمپنی نے اندرون ملک بے شمار کالز اورانٹرنیٹ کا تحفہ صارفین کو پیش کیا ہے۔ علاوہازیں لینڈ لائن سے بھی بے شمارنیشنل اور لوکل کالزمفت کی جاسکیں گی۔
نئی سوا سروس 25 لینے والوں کو مفت سوا30پیکیج دیا جائے گا۔ اس میں STCنیٹ پر 200منٹ رکھے گئے ہیں علاوہ ازیں 28دن کے لیے 2گیگا انٹرنیٹ مہیا ہوگا جبکہ مملکت کے تمام شہروں میں قومی دن کی تقریبات کے مقامات پر 60منٹ کی مفت کالز کی سہولت ہوگی۔
STCنے قومی دن پر قطاف پوائنٹ دگنے کردیئے اور جوی موبائل پیکیج پر مفت کالز اور لوکل نیٹ کی پیشکش بھی کی ہے۔89دن تک جوی ٹی وی ایپلی کیشن کا مفت تجربہ کیا جاسکتا ہے۔صدی سروس کے نئے صارفین سے ایک ماہ کے لیے زر اشتراک نہیں لیا جائے گا۔ STCpay بھی مہیا ہوگی۔
کمپنی نے قومی دن پر خصوصی مقابلے کے ذریعے 89آئی فون 11 گرین دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایس ٹی سی کے کمیونیکیشن ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن راشد ابا الخیل نے بتایا کہ کمپنی چاہتی ہے کہ عوام میں حب الوطنی کا جذبہ پختہ ہو اسی حوالے سے اس نے مذکورہ پیشکشیں کی ہیں۔ STC مملکت کے تمام شہروں میں قومی تقریبات کا بھی حصہ ہوگی۔
زین نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر اعلان کیا ہے کہ قومی دن پر صارفین کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم ہوگی۔صارفین جتنا چاہیں انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں