گوگل نے ڈوڈل سعودی پرچم سے سجا دیا
سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر سرچ انجن گوگل بھی خوشیوں میں شریک ہوا اور اپنا ڈوڈل سعودی عرب کے پرچم سے سجا دیا ۔
گوگل کے ڈوڈل پر سعودی عرب کا پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا نظر آرہا ہے۔
اس ڈوڈل پر کلک کرتے ہی سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے مختلف مضامین، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں۔ یہ ڈوڈل صرف سعودی عرب میں گوگل صارفین کے لئے ہے ۔
سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ سرچ انجن پر قومی دن کی مناسبت سے سعودی عرب کا قومی پرچم لگانے سے یہ بات واضح ہو گئی کہ گوگل بھی ہماری خوشیوں میں شریک ہے ۔
واضح رہے کہ سرچ انجن گوگل مختلف ملکوں کے قومی دن اور معروف شخصیات کے ایام کی مناسبت سے خوبصورت ڈوڈل تخلیق کرتا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل نے2017 میں ڈوڈل کو سعودی عرب کے مختلف ثقافتی ملبوسات سے سجایا تھا، جس میں ثوب اور عبایا شامل ہیں۔
2018 میں ڈوڈل پرسعودی عرب کا پہلا ڈاک ٹکٹ لگایا گیا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں