Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زگ زیگ‘ ڈرائیونگ پر کتنا جرمانہ ہو گا؟

اب زیگ زیگ گاڑی چلانا قانون کی خلاف ورزی ہو گی، فائل فوٹو 
سعودی عرب میں زگ زیگ ڈرائیونگ کا رواج خوفناک حد تک بڑھ جانے سے پورا معاشرہ پریشان ہے۔ سعودی حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے زگ زیگ ڈرائیونگ کو سنگین ٹریفک خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی زگ زیگ ڈرائیونگ کرتا ہوا پایا جائے گا اس پر 3 تا 6 ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔

محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ شاہراہوں پر زگ زیگ ڈرائیونگ نہ صرف یہ کہ خود ڈرائیور کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے شاہراہ پر موجود دیگر افراد کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ زگ زیگ ڈرائیونگ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان تیزی کے ساتھ گاڑی نکالنا ٹریفک قانون کے خلاف ہے۔ اس سے سڑک پر چلنے والوں کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہے۔ اس طرح کی ڈرائیونگ سے ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس قسم کی ڈرائیونگ سے گاڑی پر سے ڈرائیور کا کنٹرول کم ہو جاتا ہے۔ اسی لئے اس پر بھاری جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

شیئر: