Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جدہ ایئر پورٹ پر نئی گرین ٹیکسی سروس 

تجرباتی طور پر ایک جیسی ٹیکسیوں کو متعارف کروایا جائے گا ۔ فوٹو ٹوئٹر
 سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک ہی طرز اور رنگ کی نئی ایئر پورٹ ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ 
سعودی عرب کے روزنامے عکاظ نے سوشل میڈیا پروائر ل ہونے والی تصاویر کے حوالے سے لکھا کہ سول ایوی ایشن نے جدہ کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیکسی سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بندی پر عمل شروع کر دیا۔
تجرباتی طور پر ایک ہی جیسی ٹیکسی کو ایئر پورٹ سروس کے لیے متعارف کروایا جائے گا ۔ اخبا ر کے مطابق ابھی تک سول ایوی ایشن کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ۔فوٹو ٹوئٹر

مجوزہ نئی ائیر پورٹ ٹیکسی کا رنگ سبزہو گا اس پر سفید رنگ سے ’ ٹیکسی‘ لکھا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تجرباتی طور پر یہ سروس محدود پیمانے پر شروع کی جائے گی تاہم بعد میں اسے مملکت کے دیگر ہوائی اڈوں تک پھیلائی جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکسی سروس میں تمام جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ کرایہ بھی مناسب رکھا جائے گا ۔ ٹیکسی سروس شروع کرنے کا مقصد صارفین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ 
واضح رہے جدہ کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیکسی کے لیے پارکنگ کے لیے علاقہ مخصوص کیا جائے گا ۔ ٹیکسی سروس کے لیے مخصوص کیبن میں کنٹرول روم بنائے جائیں گے تاکہ ڈرائیوروں سے فوری رابطہ رکھا جاسکے ۔ 
جدہ ائیر پورٹ پر ٹیکسی سروس کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں شہر آنے کے لیے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اگر ٹیکسی سروس بہتر ہو جائے ۔ 
ٹیکسی کرائے کے حوالے سے صارفین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس بارے میں خصوصی طور پر نگرانی کرے اور کرایو ں کو مقرر کیاجائے ۔ بعض ڈرائیور من مانی کرتے ہیں اور مقررہ کرا ئے سے زیادہ لیتے ہیں جو انتہائی غلط ہے ۔
دوسری جانب نجی ٹیکسی چلانے والوں کا کہنا تھا کہ ٹیکسی کمپنی شروع ہونے کے بعد ا ن کا کام متاثر ہو گا ۔ نئی کمپنی کے اہلکار مسافروں کو پہلے ہی اپنی خدمات فراہم کر دیں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: