Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال ٹیم فلسطین میں میچ کھیلے گی

سعودی قومی ٹیم 15 اکتوبر کو ایشین ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے لیے میچ کھیلے گی ۔فائل فوٹو
 سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطین سے میچ کھیلے گی۔
 سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) نے بتایا کہ سعودی قومی ٹیم 15 اکتوبر کو ایشین ورلڈ کپ کوالیفائیرز راﺅنڈ کے لیے رام اللہ کے فیصل حسینی اسٹیڈیم میں فلسطینی ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔
 خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ’ فلسطین فٹ بال فیڈریشن کی درخواست کے جواب میں یہ فیصلہ کیا گیا جس میں میچ کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی گئی تھی‘۔
 فلسطین کی فٹ بال فیڈریشن اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ فلسطینی ٹیم دوسرے ممالک کی طرح اپنے شائقین کے درمیان ہوم گراﺅنڈ میں کھیلنے سے محروم نہ رہے۔

فلسطین فٹ بال فیڈریشن کی درخواست کے جواب میں فیصلہکیا گیا۔افائل فوٹو

 مغربی کنارے میں ہونے والے سعودی عرب کے میچ سے خلیجی ریا ستوں کی پالیسی میں بھی تبدیلی آئے گی جو اس سے پہلے فلسطین کے خلاف اپنے میچ کسی تیسرے ممالک میں کھیلتی رہی ہیں۔
 یاد رہے کہ فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن نے گزشتہ جمعرات کو سعودی قومی ٹیم کے دورے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل مراکشی فٹ بال کلب کی ٹیم فلسطینی علاقے میں کھیل چکی ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی نے اردن میں سفارتخانے کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج نے مراکشی کلب کے 28 مداحوں کو مغربی کنارے میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: