Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار سکریچنگ: ہلاکت پر 2 لاکھ جرمانہ ہوگا 

زخمی ہونے والوں کو مدد فراہم نہ کرنےوالوں کو10 ہزار یال جرمانہ. فوٹو ۔ ھی میگزین
  ٹریفک پولیس نے ٹویٹ میںاس بات کی از سرنو یاد دہانی کرائی ہے کہ کہا ہے کہ کارسکریچنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف قانون کی شق 62 نافذ کی جاتی ہے جس کی 2 لاکھ ریال جرمانہ یا 4 برس قید کی سزا ہوتی ہے۔ 
 ٹریفک قانون کے مطابق لاپرواہی کے باعث پیش آنے والا حادثہ جس کے نتیجے میں کوئی ہلاک ہو جائے سنگین جرم شمار کیا جائے گا۔ 

کا رسکریچنگ قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہے. فوٹو ۔ تواصل نیوز 

عربی ویب سائٹ مز مز نیوز کی اطلاع کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹویٹر پر کیے گئے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قانون کی شق 62 کا نفاذایسے افراد پر کیاجاتا ہے جو لاپرواہی اور غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں ، جس کی وجہ سے ہونے والا حادثہ سنگین نوعیت کا ہو ۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مقرر قوانین میں کہا گیا ہے کہ " کا رسکریچنگ قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے"۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ " لاپرواہی برتنے والے ڈرائیور سے ہونے والے ایسے حادثات جس میں کوئی شخص زخمی ہو اور اسکی صحتیابی کی مدت 15 دن ہو ، اس صورت میں حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیور کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ، 2 برس قید میں یا دنوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں"۔
واضح رہے ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب کی گئی ٹریفک خلاف ورزیوں کی فہرست میں کہا گیا ہے کہ ایسے ڈرائیور جو کسی حادثہ کا سبب بنتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ حادثے کے بعد وہاں سے فرار نہ ہوں ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے قانون کی شق نمبر 63 کے مطابق ایسے ڈرائیور جن سے حادثہ ہو جاتا ہے انہیں چاہئے کہ وہ فوری امداد مہیا کرنے کے لیے کوشش کریں۔ 
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو مدد فراہم نہ کرنے کی صورت میں 10 ہزار یال جرمانہ، 3 ماہ قید یا دنوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: