Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا شاہراہ پر خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنےوالا گرفتار

 ابہا ..... ٹریفک پولیس نے ہائی وے پر انتہائی خطرناک انداز میں گاڑی چلانے والے کو گرفتارکر لیا ۔ خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پردیکھ کر پولیس حرکت میں آئی ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق ابہا ، خمیس مشیط ہائی وے پر ایک شخص چلتی گاڑی کی چھت کی کھڑکی کھول کر اس سے باہر نکلا او رٹانگوں کی مدد سے گاڑی کا اسٹیئرنگ کو کنٹرول کرتے ہوئے گاڑی چلانے کا مظاہرہ کر رہا تھا ۔ سڑک پر دیگر مسافروں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو محکمہ ٹریفک تک پہنچی تو انہو ںنے گاڑی کی نمبر پلیٹ سے ٹریس کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ اس ضمن میں محکمہ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کا یہ عمل جہاں اس کےلئے خطرناک تھا وہاں دیگر لوگوں کےلئے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا تھا ۔ معمولی سی غلطی سے سنگین حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ تھا اس لئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی ۔ محکمہ ٹریفک پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ شاہراہوں پر اس قسم کے خطرناک مظاہرے کرنے والوں کے خلاف محکمے کی جانب سے تادیبی کارروائی کی جاتی ہے ۔
 
 

شیئر: