Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

روسی اور سعودی حکام دو بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدوں پر دستخط کریں گے (فوٹو: سبق)
روسی صدر ولادیمیر پوٹین آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا تاریخی دورہ کریں گے۔ روسی اور سعودی حکام دو بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پیر کو ریاض پہنچنے والے روسی صدرکا یہ دورہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کے دوران سعودی عرب اور روس ’’اوپک بلس تیل پیداوار‘‘ کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 10 سال پہلے روسی صدر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس، سعودی آرامکو کمپنی کے ساتھ 700 ملین ریال کی مشترکہ سرمایہ کاری بھی کرے گا۔
بعد ازاں روسی صدر امارات کا بھی دورہ کریں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: