Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سکولوں میں مونگ پھلی کی اشیا پر پابندی

زیادہ استعمال سےالرجی کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.فوٹو ۔ ڈیلی میڈیکل
وزارت تعلیم نے پرائمری اسکولوں کی کینٹین میں مونگ پھلی کی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ۔ بعض طلباء کو مونگ پھلی سے بنی چیزوں سے الرجی کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاتھا۔
عربی ویب نیوز عاجل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت کے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ طلباء کے لیے موجود کینٹینوں کی خصوصی نگرانی کریں ۔

  سافٹ ڈرنکس کے علاوہ اسنیکس پر پابندی عائد کی جا چکی ہے.فوٹو ۔ عکاظ اخبار 

کینٹینوں میں کسی قسم کی ممنوعہ اشیاء فراہم نہ کی جائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی مصنوعات جن سے طلباکی صحت متاثر ہوتی ہے انہیں اسکولوں کی کینٹینوں سے دوررکھاجائے ۔
وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق پرائمری اسکولوں میں خصوصی طور پر اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی بھی طرح غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی سپلائی کینٹین کونہ کی جائے ۔
قبل ازیں وزارت تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس کے علاوہ پلاسٹک تھیلوں میں سربند اسنیکس جن میں چپس اور اسی قسم کی دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ۔
اس حوالے سے وزارت تعلیم اور محکمہ صحت کے تعاون سے تفتیشی کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں جو مملکت کے مختلف شہروں میں وقتا فوقتا اسکولوں میں موجود کینٹینوں کا دورہ کرکے اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ ممنوعہ اشیاء کے قانون پر عمل درآمد کیاجارہا ہے یا نہیں ۔
واضح رہے سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے اس طلباء کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے وقتا فوقتا مختلف تجاویز پر غور کرکے قابل عمل مشوروں پر عمل کیاجاتا ہے ۔
دوسری جانب عربی روزنامہ عکاظ کی جانب سے کیے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکولوں کے طلباء کے سرپرستوں کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم اسکولوں کی کینٹین میں معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ انکے بچو ں کی صحت متاثر نہ ہو ۔
والدین نے مونگ پھلی کی بعض مصنوعات کے حوالے سے عائدکی جانے والی پابندی کے حوالے سے کہا "وزارت تعلیم کی جانب سے بہتر اقدام ہے،ہم ہر اس اقدام کی تائید کرتے ہیں جو طلباء کی صحت سے متعلق ہے"۔

اسکولوں کی انتظامیہ  کینٹینوں کی خصوصی نگرانی کریں۔ فوٹو ۔ الریاض

دریں اثناء ڈیلی میڈیکل کی رپورٹ کے مطابق " مونگ پھلی کے جہاں فوائد ہیں وہاں اس کے کثر تِ استعمال کے نقصانات بھی ہیں ۔ خاص کر بچوں کے لیے" ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ"مونگ پھلی کے زیادہ استعمال سے الرجی کے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جن میں قے، موشن ،پیٹ میں درد جیسا مرض بڑھنے کا امکان ہوتا ہے" ۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: