Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیفارم کا دھندا کرنیوالے اسکولوں کیخلاف کارروائی

ریاض.... وزارت تعلیم نے یونیفارم مخصوص دکانوں سے خریدنے کی پابندی عائد کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا انتباہ جاری کردیا۔ الوطن اخبار کے مطابق بعض اسکول یونیفارم من مانی قیمت پر فروخت کرنے کیلئے مذکورہ پابندی عائد کئے ہوئے ہیں۔ بعض اوقات ایک یونیفارم کی قیمت 400ریال تک وصول کی جارہی ہے۔ نجی اسکول والدین پر پابندی عائد کئے ہوئے ہیں کہ وہ یونیفارم مقررہ دکان سے ہی خرید سکتے ہیں۔ وزارت تعلیم تمام اسکولوں کو ہدایت کئے ہوئے ہے کہ کوئی بھی اسکول یونیفارم سمیت کوئی بھی چیز مخصوص دکانوں سے خریدنے کی پابندی عائد کرنے کا مجاز نہیں۔
 

شیئر: