Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکولوں کی کینٹینز کیلئے خصوصی کمپنی

ریاض .... سعودی وزارت تعلیم اسکولوں کی کینٹین چلانے کیلئے خصوصی کمپنی قائم کریگی۔ یہ ہولڈنگ کمپنی ہوگی۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے بتایا کہ اسکی بدولت اسکولوں میں خوراک کی فراہمی کا موجودہ نظام تبدیل ہوگا۔ آئندہ تعلیمی سال کے دوران 500اسکولوں سے اس کا تجربہ کیا جائیگا۔
 
 

شیئر: