سعودی رائیڈر یزید الراجحی نے حائل ریلی جیت لی
’اختتامی تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے رائیڈروں کو انعامات سے نوازا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی رائیڈر یزید الراجحی نے حائل ریلی اپنے نام کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گورنر حائل اور ریلی کی انتظامیہ کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعد بن عبد العزیز نے یزید الراجحی کو ریلی جیتنے پر چیمپئن شپ کی ٹرافی دے دی ہے۔
حائل ریلی کی اختتامی تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے رائیڈروں کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔
اختتامی تقریب میں حاضرین کو ڈرون لیزر شو دکھایا گیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ہے۔
تقریب میں تمام رائیڈر اور ان کی ٹیموں کے علاوہ حائل کے حکومتی عہدیداران اور معروف شخصیات نے شرکت کی ہے۔