بالی وڈ کنگ اور رومانس کے شہنشاہ شاہ رخ خان آج سنیچر کو 54 برس کے ہوگئے ہیں۔
80 کی دہائی کے اواخر میں پاکستانی شہرپشاور کے اس نوجوان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی اداکاری اور سماجی خدمات کی وجہ سے جلد ہی بالی وڈ میں نام کمایا۔
شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ہر سال نہ صرف ان کے فینز کا ایک ہجوم جمع ہوتا ہے بلکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی ان کی تصاویر لگا کے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی جاتی ہے۔
اس برس ان کی سالگرہ کا آغاز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک مہینہ پہلے ہی ’ہیپی برٹھ ڈے شاہ رخ خان‘ کے ہیش ٹیگ سے ہوا اور آج یہ ٹرینڈ انڈیا میں ٹاپ پر ہے۔
سوشل میڈیا پر جہاں ان کے فینز نے ان کو مبارکبادیں دے رہے ہیں وہیں بالی وڈ کی مشہور شخصیات بھی ان کے فینز سے پیچھے نہ رہے۔
شاہ رخ خان کی قریبی دوست اور ہدایت کارہ فرح خان نے ٹویٹ کی کہ ’دلوں کے بادشاہ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
Happiest birthday to the King of Hearts.. @iamsrk .. lov u forever ♥️ pic.twitter.com/5H3q0DSwt9
— Farah Khan (@TheFarahKhan) November 2, 2019
شاہ رخ خان ایک اور قریبی دوست اور فلم ساز کرن جوہر نے اپنے انسٹا گرام پر شاہ رخ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’میرا نہیں خیال کہ کسی رشتے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ہی بہترین طریقہ ہو سکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ کے ساتھ میرا سفر ہمیشہ میرے کیریئر اور زندگی کا بہترین مرحلہ رہے گا۔ آپ کا بہت شکریہ آپ میرے خاندان کے لیے ہمیشہ حاضر رہیں۔‘
مزاح نگار اور ٹیلی ویژن پریزنٹر کپل شرما نے ٹویٹ کی ’بھائی جنم دن مبارک ہو، بھائی آپ ہمیشہ خوش اور تندرست رہیں اور ایسے ہی پوری دنیا کو انٹرٹین کرتے رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ آپ کا فین رہوں گا۔
اداکار آیوشمان کورانا نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ’سپنے دکھانے کے لیے شکریہ اور پیار میں یقین دکھانے کے لیے شکریہ۔‘
شاہ رخ خان کی ایک فین بھوانی ایشوریہ نے اپنی ٹویٹ میں اپنی اور شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ میرے پسندیدہ اداکار رہیں گے۔ آپ کا ساتھ اس تصویر میں یہ لمحہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔
#HappyBirthdayShahRukhKhan Lots of love and best wishes to my all time favorite movie star. This moment with you will always be the most precious. #SFFILM2017 pic.twitter.com/ea0BFvNb8I
— Bhavani Aishwarya (@bhavani_sanagav) November 2, 2019
راجیہ سبھا کے رکن اور سیاستدان سی ایم رامیش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈلر سے ٹویٹ کی کہ بال وڈ کے بادشاہ کو سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے ان کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
Happiest Birthday Greetings to Badshah of Bollywood @iamsrk. I wish him good luck for all his future projects !! #HappyBirthdayShahRukhKhan #HappyBirthdaySRK pic.twitter.com/4wyjP3LTC5
— CM Ramesh (@CMRamesh_MP) November 2, 2019
مصنف اور ڈاریکٹر پریتم ڈی گپتا نے شاہ رخ خان کے ایک پسندیدہ کہاوت کو شئیر کی اور کہا ’ میں اتنا بڑا سٹار بننا چاہتا ہوں کہ میرے والدین مجھے آسمان سے دیکھ سکیں۔‘
My favourite quote by @iamsrk: "I want to be such a huge star that my parents can see me from the sky."#HappyBirthdayShahRukhKhan
— PDG (@PratimDGupta) November 2, 2019